بغاوت کے مقدمے قائم کر نا ایک فیشن بن چکا، عبدالقادر بلوچ

90

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ بغاوت کے مقدمے قائم کر نا ایک فیشن بن چکا ، ملک کی خاطر میری قربانی سب کے سامنے ہیں لوگوں کے کہنے یا مقدمہ بنانے سے کچھ نہیں ہوتا، پاکستان جمہوری تحریک کے جلسے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرکے حکومت اپنے لیے مشکلات پیدا کر ے گی ،آرمی چیف کا آئی جی سندھ معاملے کا نوٹس لینا خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں شمولیتی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی ضلع مستونگ سے تعلق رکھنے والے سابق کونسلر چیف نادر سمالانی نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔