کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 824 کلو گرام چرس برآمد

177

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے ضلع پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے آٹھ سو چوبیس کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے عملے نے خفیہ اطلاع پر پسنی کے علاقے شادی کور سیاہی نالے میں چھپائی گئی 824 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔ برآمد شدہ منشیات کی مالیت تقریباً 4405.10 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔ ترجمان کے مطابق پکڑی گئی منشیات بیرون ملک اسمگل کی جانا تھی، تاہم پاکستان کوسٹ گارڈز نے بروقت کارروائی کرکے منشیات اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔