سکھر، چور گروہ کے مزید دو کارندے  گرفتار، 12 موٹر سائیکلیں برآمد

254

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کا موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی میں ملوث گروہ کیخلاف کارروائیاں، موٹر سائیکل چور گروہ کے مزید دو کارندے گرفتار، 12 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد، ترجمان پولیس کے مطابق برآمد شدہ موٹر سائیکل پنو عاقل، آباد، جھانگڑو، دبر سمیت ضلع کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئیں تھیں، انہیں اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا۔ مالکان کا ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں سے موٹر سائیکل واپس دلانے پر شکریہ ادا کیا۔