پاکستان اسٹاک میں مندی :41199.18پوائنٹس کی سطح پر آگیا

222

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںتین روزہ تیزی کے بعد جمعرات کومندی کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 336.90پوائنٹس کی کمی سے41199.18پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ63.97فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جس کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 62ارب15کروڑ28لاکھ روپے کی کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بدھ کی نسبت24.37فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے نتیجے میں تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 41816پوائنٹس کی کی بلند سطح کو چھو گیاتاہم بعد ازاں ایف اے ٹی ایف کے جاری اجلاس کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط طر زعمل اپناتے ہوئے حصص فروخت کرنے شروع کردئے جس کے سبب مندی چھاگئی اور انڈیکس 41088پوائنٹس کی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری بھی آئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہااورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس336.90پوائنٹس کی کمی سے41199.02پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 155.14ائنٹس کی کمی سے17363.18پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 247.13پوائنٹس کی کمی سے 29046.21پوائنٹس پربند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر408کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے124کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 261میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔