لیبر قوانین میں سوشل سیکورٹی کے تمام ادارے ضم ہوں گے، سعید غنی

217

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ مہنگائی کا تعلق وفاقی حکومت کی مالیاتی و اقتصادی پالیسیوں سے ہے، مزدوروں کی سوشل سیکیورٹی کے اداروں کے ضم کرکے ایک ادارہ بنانے کے قانون پر کام ہورہا ہے اور لیبر قوانین پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔ ملیر ایکسپریس وے پر کام کا جلد آغاز ہوجائے گا۔ یہ بات انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سالانہ عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہی۔