ہاکی فیڈریشن پی سی بی کی مقروض ہے،آصف باجوہ

298

اسلام آباد(آئی این پی) پارلیمنٹ کی ذیلی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے سروس چارجز کی مد میں ادا کی گئی رقم پر ایڈوانس ٹیکس کی ریکوری کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف)کو3 مہینے کا وقت دے دیا،آڈٹ حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی انتظامیہ نے اسپانسر شپ کے انتظامات کرنے والی فرم کو 54 ملین روپے بطور 30 فیصد سروس چارجز کے دیئے،اس فرم کو 2009 میں صرف ایک ایونٹ کے لیئے ہائیر کیا گیا لیکن وہ 2015 تک کام کرتی رہی اور رقم لیتی رہی،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے کہا کہ ہمارے رولز میں کمی تھی جس کو ہم نے صحیح کر دیاہے،تمام ریکوری کراکے حکومت کے خزانے میں جمع کرائیں گے، یہ کنٹریکٹ 4 سال کے لیئے ہوا تھا، کمیٹی میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ادھار دیا ہواہے۔جمعرات کو پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر سینیٹر شیری رحمان کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے 2015-16 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے کہا کہ ہر مہینے ڈی اے سی ہونی چاہیئے لیکن یہاں 5 سال ہو گئے ہیں، جس پر سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ نے کمیٹی کو بتایا کہ ہر مہینے ڈی اے سی ہوتی ہے،آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 38 اسپانسرز کی جانب سے 186 ملین روپے کی ا سپانسر شپ فیس ادا کی گئی، ہاکی فیڈریشن کی انتظامیہ نے اسپانسر شپ کے انتظامات کرنے والی فرم کو 54 ملین روپے بطور 30 فیصد سروس چارجز کے دیئے، تمام ادائیگیاں کیش میں کی گئیں، اس فرم کو ایک سال کے لیئے ہائیر کیا گیا اور وہ6 سال کام کرتی رہی، فرم کو 2009 میں صرف ایک ایونٹ کے لیئے ہائیر کیا گیا لیکن وہ 2015 تک کام کرتی رہی اور پیسے لیتی رہی،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے کہا کہ ہاکی فیڈریشن ہمارا قومی ادارہ ہے،ہمارے رولز میں کمی تھی جس کو ہم نے صحیح کر دیاہے،اس سال کا ٹیکس حکومت کے خزانے میں جمع کرا دیا ہے، تمام ریکوری کراکے حکومت کے خزانے میں جمع کرائیں گے،آصف باجوہ نے کہا کہ یہ کنٹریکٹ4سال کے لیئے ہوا تھا، اس ا سپانسرشپ کے بعد ہمارے پاس کوئی اسپانسر نہیں آیا، ہاکی فیڈریشن کی مالی حالت مضبوط نہیں تھی، کنوینر کمیٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ٹیکس کی ریکوری ہونی چاہیے،کمیٹی نے سروس چارجز کی مد میں ادا کی گئی رقم پر ایڈوانس ٹیکس کی ریکوری کے لیئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو3 مہینے کا دے دیا، آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ادھار دیا ہوا ہے۔