قومی ٹرے ہاکی چیمپئن شپ،ایچ ای سی کی شاندار فتح

229

اسلام آباد(جسارت نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ٹرے ہاکی چیمپین شپ کے افتتاحی روز 4 میچز کھیلے گئے۔ ایچ ای سی نے گلگت بلتستان کو11-0،پنجاب نے آزاد جموں کشمیر کوصفر کے مقابلے 12 گول ، پی اے ایف نے سندھ کوایک کے مقابلے میں7 گول جبکہ ایم پی سی ایل نے اسلام آباد کو صفر کے مقابلے10 گول سے شکست دی۔جمعرات کوپہلا میچ ایچ ای سی بمقابلہ گلگت بلتستان11 بجے پیچ نمبر2 پر کھیلا گیا۔ جس میں ایچ ای سی نے صفر کے مقابلے 11گول سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرا میچ پنجاب بمقابلہ آزاد جموں کشمیر کھیلا گیا جس میں بنجاب نے صفر کے مقابلے 12 گول سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرا میچ پی اے ایف بمقابلہ سندھ پیچ نمبرایک پر کھیلا گیا جس میں پی اے ایف نے ایک کے مقابلے 7گول سے کامیابی حاصل کی جبکہ چوتھا اورآخری میچ ایم پی سی ایل بمقابلہ اسلام آباد کھیلا گیا جس میں ایم پی سی ایل نے صفر کے مقابلے10 گول سے کامیابی حاصل کی۔ افتتاح کے مہمان خصوصی دلیجنڈ اولمپین منظورحسین جونیرتھے ۔معاف مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں اور آفیشلز سے تعارف کرایا گیا ۔