ای سی او اجلاس میں تجارتی سپلائی چین ٹاسک فورس بنانے کی تجویز

305

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ECOچیمبر آف کامرس اور انڈسٹر ی کے 28ویں ایگز یکٹو کمیٹی اور 18ویں جنرل اسمبلی اجلاس کا انعقا د بذریعہ ویڈ یو لنک ہوا جس میںصدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثا رنےECOٹر یڈ معا ہدے کے جلد نفاذ پر زور دیا تا کہ خطے کے ممالک کے در میان تجا رت و سر ما یہ کاری کو فروغ حاصل ہو ۔ صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے اجلاس میں ٹیر ف اور نا ن ٹیرف تجا رتی رکا وٹو ں کی بھی نشا ندہی کی جو کہ تجا رت و سر ما یہ کے فروغ میں رکا وٹ ڈالتے ہیں ۔ انہو ں نے ممبر ممالک پر زور دیا کہ و ہ ECOٹر انزٹ ٹر یڈ معا ہدہ TIR کنو نشنزAgreement on Protection and Promotion of Investmentمعا ہدے اور ECOویزا اور وائٹ کا رڈ اسکیم کے نفا ذ پر زور دیا تا کہ ممبر ممالک کے در میان سر حدی تجا رت کے ساتھ ساتھ ٹیکنا لوجی کی منتقلی بھی ممکن ہو سکے ۔۔ سیکریٹر ی جنرل ECO سیکر یٹر یٹ ڈاکٹر ہا دی سلیمان پور نے بھی شرکا ء کو در طر فہ تعلقا ت کے فروغ کے لیے حکومتی سطح پر کیے جانے والے اقدامات کے با رے میں بتا یا ۔ انہو ں نے تجا رتی مو اقعو ں ،production gap، سپلا ئی چین کے امور ، تجا رتی سہو لیا ت وغیر ہ کے تجز یے کے لیےECOسطح پر ایک ٹا سک فور س بنا نے کی تجو یز پیش کی ۔ غلا م حسین شا فعی نا ئب صدر ECO چیمبر نے صحت ، سیا حت ، تعلیم ، پیٹر وکیمیکل ، گیس اور توا نائی کے شعبو ں میں تعا ون بڑھا نے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہو ں نے ممبر ممالک کے ما بین E-commerce اور E-trade کو فرو غ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ ممبر ممالک کے ما بین دو طر فہ تر جیحی تجا رت کے معا ہد و ں PTAکا نہ ہو نا اور ECOTAپر عمدر آمد نہ ہو نا کی وجہ ECOخطے کے ممالک کے ما بین آپس کی تجا رت کم ہے ۔