شہباز شریف کو سہولیات کی فراہمی کا تحریری حکم جاری

402

لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ و آمدن سے زاید اثاثہ جات ریفرنس میں گرفتار قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو جیل میں گھر سے کھانا منگوانے ، خصوصی میٹرس ، کرسی اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے فیصلے پر تحریری حکم جاری کر دیا۔