فاسٹ فوڈ کے فوائد

824

1) کسی ایک وقت کا کھانا چھوڑ دینا تھکاوٹ و عارضی کمزوری کا سبب بن سکتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے جسم میں کچھ ضروری غذائی اجزاء کی کمی ہوجاتی ہے۔ ایسے وقت میں فاسٹ فوڈ آپ کے کھانے کی بروقت ضرورت کو پورا کردیتا ہے۔

2) امریکہ میں اسکول کے وقفے کے بعد اوسطاً دو گھنٹے اہلخانہ دن بھر کی سرگمیوں کو سرانجام دے رہے ہوتے۔ ایسے میں گھر پر کھانا پکانے کے لئے وقت نہیں ہوتا ہے۔ چونکہ فاسٹ فوڈ انڈسٹری تقریبا ہر محلے میں موجود ہوتی ہے، لہذا آپ فاسٹ فوڈ تناول کرکے اپنے دن بھر کے شیڈول پر باآسانی عمل کرسکتے ہیں۔

3) آج دنیا بھر میں فاسٹ فوڈ اشیاء ایک سستی ترین کھانے کی مصنوعات میں سے ایک ہے۔ جب آپ اس میں پائی جانی والی کیلوریز اور اس کی قیمت کا موازنہ کرتے ہیں تو یہ دیگر ذرائع جن سے کیلوریز حاصل ہوتی ہے، کی قیمتوں سے انتہائی کم ہے۔

4) جب آپ کسی فاسٹ فوڈ ریستوران میں کھانے کا انتخاب کرتے ہیں، تو آپ مینو میں موجود کھانوں سے واقف ہوتے ہیں۔ یعنی آپ کو پتہ ہوتا ہے کہ آپ کا کھانا کیا ہوگا، اس کا ذائقہ کیا ہوگا اور آپ کے اخراجات کیا ہوں گے۔

5) کچھ ریستوران اپنے کھانے پینے کی اشیاء پر اُن میں پائی جانی والی غذائیت اور اور اُس کی مقدار واضح کرتے ہیں تاکہ آپ اپنے مطابق کھانا منتخب کرسکیں۔ کچھ ریستوران پر آپ کو درخواست پر غذائیت سے متعلق معلومات کا پورا کیٹلاگ دستیاب دیا جاتا ہے۔ زیادہ تر فاسٹ فوڈ والے یہ کیٹلاگ آن لائن شائع کرتے ہیں۔

6) بہت سارے ریستوراں ایسے موجود ہیں جو اپنے مینو پر صحتمند کھانوں کے آپشن فراہم کرتے ہیں تاکہ آپ اپنی صحت اور تندرستی کی توقعات کو پورا کرسکیں۔