ستاروں سے متعلق دلچسپ حقائق

817

پورے آسمان میں انسانی آنکھ کو 9،096 ستارے نظر آسکتے ہیں۔ مزید ستاروں کو دیکھنے کے لیے دوربین کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔

زمین پر کسی بھی جگہ سے بہت ہی تاریک رات میں آپ صرف 2،000 ستارے دیکھ سکتے ہیں تاہم ایسا کرنے کے لیے آپ کو چاند کی روشنی سے صاف مطلع اور آلودگی سے صاف آسمان درکار ہوگا۔

ماہر فلکیات کا تخمینہ ہے کہ ہماری کہکشاں میں ایک کھرب ستارے ہیں۔

زیادہ تر ستارے ساتھی ستاروں کے ساتھ یا جھرمٹ میں کہکشاں کا سفر کرتے ہیں۔ لیکن سارے ستارے ایسا نہیں کرتے ہیں جیسے کہ ہمارا سورج ساتھی کے بغیر کہکشاں میں گردش کرتا ہے۔

جب آپ کسی ستارے (یا خلا میں کسی بھی شے) کو دیکھتے ہو تو آپ دیکھ رہے ہوتے ہیں کہ ماضی میں یہ شے کیسی لگتی تھی۔ سورج کو جو آپ دیکھتے ہیں وہ 8.5 منٹ پہلے کا سورج دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

جتنا بڑا ستارہ ہوگا، اس کی عمر اتنی ہی کم ہوگی۔ بڑے ستارے صرف 10 لاکھ سال زندہ رہ سکتے ہیں، جبکہ ایک چھوٹا ستارہ اربوں سال تک چمکتا رہے گا۔

1534 قبل مسیح میں قدیم مصری فلکیات میں سب سے قدیم درست ستارے کی عمر کا چارٹ شائع ہوا تھا۔