لبنان: مظاہروں کے باعث مستعفی سعد حریری ایک بار پھر وزیراعظم نامزد

313

بیروت: لبنان میں  ملگ گیراحتجاجی مظاہروں کے باعث ایک سال قبل عہدہ چھوڑنے والے سعد حریری کو دوبارہ ملک کازیراعظم نامزد کردیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ارکان پارلیمان کے ساتھ مشاورت کے بعد صدر مائیکل عون نے سعد حریری کی نامزدگی کا اعلان کیا،سعد الحریری کو وزارتِ عظمیٰ کی نامزدگی کی پارلیمان سے منظوری کے وقت ماضی کے مقابلے میں کم ووٹ پڑے ہیں،انہوں نے128 میں سے 65 ووٹ  حاصل کیے۔

امید کی جا رہی ہے کہ حریری فرانسیسی اقدام اپنائیں گے جس کا مقصد لبنان کیلئے مالی امداد کو بحال کرنے اورملک کو گہرے بحرانوں سے بچانے کیلئے ضروری ساختی اصلاحات پر عملدرآمد کرنا ہے۔