قومی کھلاڑیوں کی کوویڈ-19 ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

456

زمبابوے کیخلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ-19 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آگئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  کے مطابق اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئےتھے، جس کی رپورٹ منفی آنے کے بعد اب وہ بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں قائم کردہ ببل میں تمام کھلاڑیوں کو آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہے۔

 قومی اسکواڈزمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے آج (جمعرات) سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 30اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائےگا۔