کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی کا خطرہ ، تھریٹ الرٹ جاری

598

اسلام آباد:نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظرکوئٹہ اور پشاور کے لیے تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیکٹا نے جاری کردہ الرٹ رپورٹ میں کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) دہشتگرد منصوبے میں ہائی پروفائل سیاسی شخصیت کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

نیکٹا رپورٹ میں مزید کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے سیاسی اور مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی بڑھائی جائے، دشمن ملک کا میڈیا کھلم کھلااپنے پروپیگنڈے میں ایسے ہی واقعہ کا بار بار ذکر کررہا ہے۔

نیکٹا تھریٹ الرٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چاروں صوبوں،گلگت بلتستان آزادکشمیرکےچیف سیکریٹریزکواقدامات سےآگاہ کردیاگیا، اداروں کو چاہیے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ  کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے۔