بھارتی سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے میں اضافہ

362

اسلام آباد: بھارتی سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف زہر آلود پروپیگنڈے میں اضافے پر اہم رپورٹ جاری کردی گئی۔

انسٹیٹیوٹ آف پالیسی ریسرچ کی تازہ ترین رپورٹ میں ڈیجیٹل میڈیا پر پاکستان کے خلاف ہندوستانی پروپیگنڈے کی نشاندہی کی گئی ہتے

پالیسی ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق 2018 کے عام انتخابات کے بعد پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں تیزی آئی۔ اگست سے اب تک بھارتی پروپیگنڈے کے 4 بڑے اہداف رہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ مرکزی اور اہم ہدف رہے، بھارتی پروپیگنڈے میں پاک فوج کے خلاف مہم دوسرا بڑا ٹارگیٹ رہا۔

پالیسی ریسرچ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لیے زہر افشانی تیسرا بڑا ہدف رہا ہے۔

جب کہ کشمیر پر پروپیگنڈے اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال جاری ہے۔