ریڈیو پاکستان سے 749 ملازمین کی جبری برطرفی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

433

کراچی: ریڈیو پاکستان سے 749 ملازمین کی جبری برطرفی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں وفاقی حکومت کی طرف سے ملازمین کو برطرف کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی، صحافیوں کے مظاہرے میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صحافی رہنماؤں نے کہا کہ ملک بھر میں میڈیا ہاؤسز میں کام کرنے والے صحافیوں کو مسائل کا سامنا ہے، اکثر اداروں میں کئی کئی ماہ تک تنخواہیں ادا نہیں کی جارہیں، کچھ اداروں میں تو 15 ماہ سے صحافی و دیگر میڈیا ورکرز تنخواہوں سے محروم ہیں، میڈیا ورکرز کو یک جنبش قلم برطرف کیا جارہا ہے، میڈیا مالکان حکومت سے ادائیگیوں کے باوجود ملازمین کو بروقت تنخواہیں ادا نہیں کر رہے۔ میڈیا ورکرز کی بڑی تعداد نے روزگار ہوچکی ہے، باقی پر بھی ہر وقت تلوار لٹک رہی ہے۔

صحافی رہنماؤں نے کہا کہ وہ میڈیا پر غیراعلانیہ سنسرشپ بھی کسی صورت قبول نہیں کریں گے، حکومت اور میڈیا مالکان کو متنبہ کرتے ہیں کہ یہ تحریک اب مسائل کے حل تک جاری رہے گی، مظاہرین سے سابق سیکٹری پریس کلب عامر لطیف، احمد خان ملک، سینئر صحافی انور سن رائے، جاوید چوہدری، فہیم صدیقی، قاضی آصف، اجمل ملک، طاہرعزیز و دیگرصحافیوں نے خطاب کیا۔