ملک میں کورونا کے وار جاری، مزید 10 جاں بحق

381

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 480 جبکہ 6,702 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی تعداد 9,642 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 42 ہزار 641، پنجاب میں 102,107 ،بلوچستان میں 15,738 خیبرپختونخواہ 38,810، گلگت بلتستان میں 4,107، اسلام آباد میں 18,438 اور آزاد کشمیر میں 3,639 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,590 پنجاب 2,323، خیبرپختونخوا 1,266، اسلام آباد 201، گلگت بلتستان 90، بلوچستان 148 اورآزاد کشمیر میں 84 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 9 ہزار 136 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 41 لاکھ 77 ہزار 270 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 28 ہزار 534  ٹیسٹ کے دوران 736 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 10 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 591  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 4 کروڑ 14 لاکھ 86  ہزار 432 افراد متاثر، 11 لاکھ 36 ہزار 335 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 کروڑ 9 لاکھ 13 ہزار 521 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔