فوٹیج میں واضح ہے کیپٹن (ر) صفدر کو سندھ پولیس نے گرفتار کیا

438

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے  سیاسی روابط  شہباز گل نے کہاکہ فوٹیج میں واضح ہے کہ کیپٹن(ر)صفدر کو سندھ پولیس نے گرفتار کیارینجرز نے نہیں، جعلی جمہوریت پسندوں کا جعلی بیانیہ اختتام کو پہنچا۔

اپنے ایک  بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے شہباز گل نے کہا کہ فوٹیج میں واضح ہے کہ کیپٹن(ر)صفدر کو سندھ پولیس نے گرفتار کیارینجرز نے نہیں، کسی نے کوئی زبردستی نہیں کی، کسی نے دروازہ نہیں توڑا۔

انہوں نے کہا کہ ہوٹل سے دور کھڑی رینجر کی گاڑی کو ایسے دکھایا گیا کہ یہ گاڑی آئی تھی،تاریخ گواہ ہےکہ یہ لوگ پولیس کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتے رہے ہیں،یہ فوٹیج کرپشن پارٹنرز کے منہ پر طمانچہ ہے، جعلی جمہوریت پسندوں کا جعلی بیانیہ اختتام کو پہنچا، ڈرامہ ختم شد ہو گیا، اب اس کی رسیدیں نکالیں۔

 انہوں نے کہا کہ (ن)لیگیوں کا اصل چہرہ سامنے آ گیا جو اپنے مفادات کیلئے کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزار قائد پر جو ہوا سب نے دیکھا ایشو کو کہیں اور موڑا جا رہا ہے،مزار قائد پر جب نعرے لگ رہ تھے تو مریم نواز صاحبہ مسکرا رہی تھیں۔

 انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں ان لوگوں نے پولیس سے کیسے خواتین اور بچوں پر فائرنگ کرائی،یہ وہ جماعت اور لوگ ہیں جو چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہیں، یہ لوگ پنجاب پولیس کو استعمال کرتے رہے، تاریخ گواہ ہے،بے نظیر بھٹو کے خلاف بھی ان لوگوں نے کیسی کیسی مہمات چلائیں یہ بھی تاریخ کا حصہ ہے۔