برازیل نے چین سے کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ واپس لے لیا

411

برازیل نے چین سے کورونا ویکسین کی خریداری سے انکار کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کے صدر نے چین سے کورونا ویکیسن کی خریداری سے متعلق اپنے وزیر صحت کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔

صدر جیر بولسنار نے کہا کہ چین کی دوساز کمپنی کی کورونا ویکسین ابھی آزمائش کے مرحلے میں ہے اس لیے جلدبازی میں اسے خریدنا بے وقوفی ہے۔

انہوں نے وزیر صحت کی جانب سے 46 ملین ویکسین کے ڈوز خریدنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے خریداری کے معاہدے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی پریکٹس رہی ہے کہ وہ ایسی ادویات کی خریداری کرتی ہے جو مؤثر ہو اور ضرورت کے مطابق اس کا اسٹاک تیار کروایا جاتا ہے اور اگر دوا ناکام ہوتو سرمایہ کاری ناقابل واپسی ہوتی ہے۔