باکسر عامر خان کا سیاست میں انٹری کے حوالے سے اہم فیصلہ

414

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سیاست میں انٹری سے معذرت کرلی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عامر خان نے لکھا کہ سیاست میں آنے کی پیشکش سے معذرت کرتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان ملک کو بہت اچھی طرح چلا رہے ہیں، یہ انہی کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلاحی کاموں کو ہمیشہ ترجیح دیتا رہوں گا۔

گزشتہ روز باکسر عامر خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان سے متعدد بار پوچھا گيا ہے کہ کيا وہ پاکستانی سياست ميں آئيں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے کے بارے میں پوچھا جانا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور حقيقت یہ ہے کہ وہ پاکستان کی خدمت بھی کرنا چاہتے ہيں۔

مگر آج انہوں نے اس پیشکش سے معذرت کرلی ہے۔