اظہر علی کو کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان، نئے کپتان کا نام بھی سامنے آگیا

364

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور ان کی جگہ وکٹ کیپر محمد رضوان کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اظہر علی کو ایک سال کےلئے کپتان بنایا گیا تھا اور گزشتہ ایک سال میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے پر اب ان کی تجدید نہیں ہوگی، ان کی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمدرضوان اور مختصر طرز کی کرکٹ  کے کپتان  بابر اعظم کو ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے۔تاہم ان  دونوں میں  سےمحمد رضوان کو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے کپتان مقرر کیے جانے کا بہت امکان ہے۔

خیال رہے کہ دورہ نیوزی لینڈکے لیےقومی ٹیم کا اعلان 11نومبرکو ہوگااور اسی دن کپتان کا اعلان بھی کیا جائے گا۔