ہیلی کاپٹر میں جگہ کم پڑنے پر قیدی کو گولی ماردی

481

کابل: افغانستان میں تعینات رہنے والےایک امریکی میرین ہیلی کاپٹر عملے کے سربراہ بے دعوی کیا ہے کہ ایک مرتبہ آسٹریلیا کے فوجیوں نے افغان قیدیوں کو لے جاتے ہوئے ہیلی کاپٹر میں جگہ کم پڑنے پر ایک افغان قیدی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

آسٹریلیو ی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےامریکی فوجی نےکہا کہ 2012 میں افغان صوبے ہلمند میں آسٹریلیا اور امریکا کی جانب سے منشیات کے خلاف کیے گئے مشترکہ آپریشنز میں ایک کارروائی کے دوران7 افغان شہریوں کو پکڑا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب پائلٹ نے ہیلی کاپٹر میں گنجائش نہ ہونے کا بتایا تو آسٹریلوی کمانڈوز نے ان میں سے ایک افغان قیدی کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور باقی چھ گرفتار افغانوں کو ہیلی کاپٹر میں بٹھا کر روانہ کر دیا۔

خیال رہے کہ افغانستان میں آسٹریلوی فوج کے جنگی جرائم  میں ملوث ہونے پر آسٹریلیا میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔