پاک فوج تمام مشکلات میں قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی، آرمی چیف

360

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج تمام مشکلات میں قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف  نےجمعرات کو  گوجرانوالہ  چھاؤنی  اور ہیڈ مرالہ کا دورہ کیا، کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے آرمی چیف کا استقبال کیا،کور ہیڈکوراٹر گوجرانوالہ میں آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے گوجرانوالہ اور مرالہ ہیڈ ورکس پر تر بیتی مشقوں کا معائنہ کیا،اس موقع پرجنرل قمر جاوید باجوہ  نےفوجی جوانوں سے خطاب  کرتے ہوئے جوانوں کے تربیتی معیاراور جنگی تیاریوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ بہترین  پیشہ ورانہ صلاحیتوں کیلئےاعلیٰ تربیتی معیارضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج تمام مشکلات میں قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی، مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کیلئے تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ گوجرانوالہ کا بھی دورہ کیا،انہیں سی ایم ایچ گوجرانوالہ کی اپ گریڈیشن  منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی،آرمی چیف نے کورونا وباء کی روک تھام  اور قیمتی زندگیوں کو بچانے میں میڈیکل کور کی کوششوں کو سراہا۔