پاکستان مخالف ٹوئٹس :پی ٹی اے کا کارروائی کا مطالبہ

270

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے ٹوئٹر کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان مخالف غلط معلومات پھیلانےوالےاکاؤنٹس کےخلاف کارروائی کی جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی )  امین الحق نےٹویٹرپربےبنیاد پروپیگنڈے کےخلاف چیئرمین پی ٹی اے سے رابطہ کیا، جس کے بعد پی ٹی اے نے  ایک اعلامیہ جاری کیا ،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹویٹرانتظامیہ جھوٹی اور پروپگنڈے والے مواد کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ بےبنیادمعلومات کےپھیلاؤمیں ٹویٹرکےتصدیق شدہ اکاؤنٹس بھی شامل ہیں، ٹویٹراپنے اصولوں اورپالیسیوں کےمطابق ایسےاکاؤنٹس کےخلاف  کارروائی کرے،ٹویٹرکاپلیٹ فارم پروپیگنڈا ہتھیارکے طورپر استعمال نہیں ہوناچاہیے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ٹویٹرانتظامیہ موادکواعتدال پررکھنےوالی ٹیموں کومتحرک کرے اور جھوٹا مواد پھیلانے والوں کے اکاؤنٹس کو منجمد کرے۔

خیال رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے ٹوئٹر پر بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائیں جارہی ہیں۔