حیدر آباد: ریڈیو کے عارضی ملازمین کا عدم بحالی پر احتجاج

477
حیدر آباد : ریڈیو پاکستان کے کنٹریکٹ ملازمین تتنخواہ کی عدم ادائیگی اور برطرفی کیخلاف سراپا احتجاج ہیں

 

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ریڈیو پاکستان کے برطرف کچے ملازمین کی بحالی کے لیے احتجاجی مظاہرہ، مظاہرے کے دوران ایک ملازم بے ہوش ہوگیا، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ریڈیو پاکستان کے کچے ملازمین کی برطرفی کیخلاف ریڈیو پاکستان کے کچے ملازمین نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر ملازم اصغر علی کی حالت خراب ہوگئی، وہ بے ہوش ہوگیا، جس کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ وفاقی حکومت عالمی مالیاتی اداروں کے اشارے پر سرکاری ملازمین کو نکال رہی ہے، وفاقی حکومت نے ریڈیو پاکستان کے 749 ملازمین کو ملازمتوں سے نکال کر بے روزگار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اقتدار میں آتے ہی ملک میں مہنگائی، بے روزگاری کا طوفان آیا ہے جبکہ انہوںنے بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کا نعرہ دے کر ووٹ حاصل کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سابقہ تمام حکومتوں کے مہنگائی اور بے روزگاری کے ریکارڈ توڑ دیے، ریڈیو پاکستان کے سات سے زائد گھرانے فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر نوٹیفکیشن واپس لے کر ملازمین کو بحال کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔