بلدیاتی ملازمین کی تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو بھر پور احتجاج ہوگا ، اکرام راجپوت

226

 

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ اعلیٰ حیدر آباد کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بلدیہ اعلیٰ ااسٹاف یونین سی بی اے کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہیں بروقت ادا کی جائیں۔ اس موقع پر یونین کے جنرل سیکرٹری اکرم راجپوت نے کہا کہ نااہل بلدیہ انتظامیہ نے تنخواہوں کی رقم موجود ہونے کے باوجود ملازمین کی تنخواہ ادا نہیں کی۔ یہ بلدیہ کی بدنیتی کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے نبیﷺ نے فریاما کہ مزدور کی مزدوری اس کا پسنہ خشک ہونے سے پہلے ادا کردی جائے لیکن فرمان پر عمل نہیں کررہے۔ ایڈمنسٹریٹر نے 20 اکتوبر تک تنخواہوں کی ادائیگی کا وعدہ کیا تھا لیکن ایڈمنسٹریٹر نے اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی، مہنگائی کے دور میں غریب ملازمین تنخواہ بر وقت ادا نہ ہونے سے معاشی استحصال کا شکار ہیں۔ انتظامیہ نے اپنی روش تبدیل نہیں کی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ یونین کے صدر غلام محمد قریشی، سینئر نائب صدر سید اسماعیل شاہ نے کہا کہ کنٹریکٹریکٹ ملامزین اور 2009ء میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے، گریجویٹی و پنشن کے بقایا جات فوری ادا کیے جائیں۔