سونے کی فی تولہ قیمت میں500روپے اضافہ

214

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں13ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1918ڈالرز کی سطح پر رہی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخوںمیں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت500روپے اضافے سے 1 لاکھ 16 ہزار 200 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت429روپے اضافے سے 99ہزار623روپے کی سطح پر رہی۔