اوپن مارکیٹ:ڈالر کی قیمت فروخت 162.50روپے پر آ گئی

234

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید 10پیسے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 5 پیسے کی کم ہوگئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید10 پیسے کی کمی سے162.20 روپے سے گھٹ کر 162.10 روپے اور قیمت فروخت 162.40روپے سے گھٹ کر 162.30 روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں5پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 162.25 روپے سے گھٹ کر 162.20روپے اور قیمت فروخت 162.55 روپے سے گھٹ کر162.50روپے پر آ گئی۔ دیگر کرنسیوں میںیورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 190.50روپے سے بڑھ کر191روپے اور قیمت فروخت192.50روپے سے بڑھ کر 193 روپے پر جا پہنچی۔