ریپڈ کمپیوٹ نے پاکستان کا پہلا بینکنگ ریڈی کلائوڈ جاری کر دیا

143

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ریپڈ کمپیوٹ نے معروف مقامی اور عالمی اداروں کے اشتراک سے پاکستان کا پہلا بینکنگ ریڈی کلائوڈ جاری کر دیا۔ قبل ازیں رواں ہفتہ پاکستان کے سب سے بڑے مقامی کلائوڈ سروس فراہم کرنے والے ادارے ریپڈ کمپیوٹ نے بینکاری کے شعبہ اور مالیاتی اداروں کے لئے خاص طور پر تیار کی گئی اپنی کلائوڈ سروسز کے رسمی اجراء کا اعلان کیا ۔ کمپنی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر اداروں کی جانب سے تمام قانونی اور پالیسی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکورٹی کی اعلیٰ ترین سطح اور مکمل خدمات کے ساتھ بینکنگ آپریشنز کے لیے مخصوص ڈیٹا سینٹرز قائم کیے ہیں۔ اسے ایک حقیقی بینکنگ کلائوڈ بنانے کے لیے بینکنگ سلوشنز کے معروف مقامی اور عالمی فراہم کنندگان کے ساتھ شراکت داری بھی کی ہے۔