ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن کی ویب سائٹ کا افتتاح

183

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی) نے اپنی ویب سائٹ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ یہ ویب سائٹ http://www.dpc.org.pk پر دستیاب ہے۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے ڈی پی سی ڈپازٹرز پر زیادہ توجہ دے سکے گی اور عوام میں مزید آگاہی پیدا کرے گی۔ اپنی ویب سائٹ کا آغاز اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے ڈی پی سی کی وسیع تر کمیونی کیشن اسٹریٹجی کا حصہ ہے، جس میں بھرپور توجہ اس بات پر دی گئی ہے کہ صارفین ڈی پی سی کے کردار اور وظائف، اور سرکلرز اور رہنما ہدایات سمیت اس کے اعلانات کے بارے میں قیمتی معلومات سے باآسانی آگاہ ہو سکیں۔ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن بینک دولت پاکستان کا ذیلی ادارہ ہے جو ڈی پی سی ایکٹ 2016 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔