دوسرا سراج الدین میموریل اوپن روک بال ٹورنامنٹ ملتوی

229

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ندھ روک بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 23 اکتوبر سے شروع ہونے والا دوسرا سراج الدین میموریل اوپن روک بال ٹورنامنٹ جشن عید میلادالنبی کے باعث ملتوی کردیا گیا ۔نئے شیڈول کے تحت ٹورنامنٹ آئندہ ماہ 6 نومبر سے کراچی میں شروع ہو گا۔ سندھ روک بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز الدین نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایاکہ سندھ سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی اپنی اپنی رجسٹریشن 4 نومبر سے قبل کروا سکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز میٹنگ 5 نومبر کو ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے قوانین کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان بھی کیا جائیگا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 8 نومبر کھیلے جائیں گے اور فائنل میچ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ پاکستان روک بال فیڈریشن کے قوانین کے مطابق ناک آوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں اچھی کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سندھ روک بال ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور منتخب ٹیم دسمبر میں پاکستان روک بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی روک بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔