نیوزی لینڈ کا ہوم سیریز کیلیے شیڈول کا اعلان

643

ویلنگٹن (جسارت نیوز):نیوزی لینڈ کرکٹ نے 2020-21 سیزن کے سلسلے میں ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، نیوزی لینڈ کی مینز ٹیم ویسٹ انڈیز، پاکستان، آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے خلاف سیریز کھیلے گی، ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی ٹیمیں اپنے دورہ کے دوران نیوزی لینڈ کے خلاف 2,2 ٹیسٹ میچز بھی کھیلیں گی جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران صرف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہی کھیلی گی۔ چاروں ٹیموں میں سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم سب سے نیوزی لینڈ پہنچے گی، کیریبین ٹیم اپنے دورہ کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی اور2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کا اگلا مقابلہ پاکستان سے ہوگا جس کا آغاز 18 دسمبر سے3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز سے ہوگا جبکہ گرین شرٹس کیویز ٹیم کے خلاف2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی جس کا آغاز باکسنگ ڈے سے ہوگا۔ آسٹریلوی ٹیم اپنے5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز 21 فروری سے کرے گی جو 7 مارچ اختتام پذیر ہوگی جبکہ بنگلا دیش اپنی سیریز کا آغاز 13 مارچ کو 3 ون ڈے میچوں کی سیریز سے کرے گا اور اس کے بعد میزبان اور بنگلا دیشی ٹیموں کے درمیان3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے تحت نیوزی لینڈ کی مینز ٹیم 2020-21 سیزن میں اپنی سرزمین پر 21 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، سیزن کے دوران آسٹریلوی مینز ٹیم ویسٹ انڈیز، پاکستان، آسٹریلیا اور بنگلا دیش کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ مینز ٹیم نومبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 27 نومبر، دوسرا میچ 29 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 30 نومبر کھیلا جائے گا۔