محکمہ اسپورٹس مالاکنڈ کے زیر اہتمام انٹر کلب فٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز

255

پشاور (جسارت نیوز)محکمہ اسپورٹس مالاکنڈ کے زیر اہتمام انٹر کلب فٹ بال چیمپئین شپ کے مقابلے ڈگری کالج تھانہ کے گرائونڈ پرشروع ہو گئے۔انٹر کلب چیمپیئن شپ کے اغاز کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانان خصوصی سابق ممبر تحصیل کونسل ضیاء الحق ایڈوکیٹ اورنامینیشن کمیٹی کے چیئرمین فضل سبحان خان تھے جبکہ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹراسپورٹس آفس مالا کنڈ سید زمین خان ، آئی ٹی افیسر اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملاکنڈ رفیع اور جنرل سیکرٹری فٹ بال ایسوسی ایشن احمد گل سمیت کھلاڑیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔