پولیس کپ اسپورٹس گالا اسکواش جان شیر خان کمپلیکس میں شروع ہو گیا

170

ایبٹ آباد (جسارت نیوز)پولیس کپ اسپورٹس گالا اسکواش جان شیر خان ا سکواش کمپلیکس ایبٹ آباد میں شروع ہو گیا جس کا باقاعدہ افتتاح ڈائریکٹر ا سپورٹس کے پی سید ثقلین شاہ نے کیا۔ ان کے ہمراہ ضلعی اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر طارق محمود، سیکرٹری سید امداد شاہ، سینئر اسپورٹس جرنلسٹ راشد جاوید اور شوکت حسین بھی موجود تھے۔ ایونٹ 3 کیٹگری پر مشتمل ہے۔ اوپن ویٹرنز اور انڈر 20 میں صائم طارق نے شہیر کو 0-3 سے، سنی نے ذیشان کو 1-2 سے، معز علی عباس کو 0-3، حارث نے معین کو 1-2، عبداللہ ناصر نے اسماعیل کو جبکہ طحہٰ واک اوور کے ذریعہ کامیاب ہو گئے۔ ابوبکر نے عبداللہ خان کو شکست دیکر آئندہ مرحلہ میں جگہ بنا لی۔ اوپن کیٹگری میں ابراہیم نے حارث کو، سنی نے ذیشان کو، عبداللہ ناصر نے حمزہ کو، ابوبکر نے احسان علی کو، صائم طارق نے عبداللہ قادر کو، یوسف نے جازب طارق کوشکست دے دی۔