ہر معاملے میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز کو ملوث نہ کیا جائے،ایس ایم منیر

186

کراچی(اسٹاف رپورٹر )یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ،ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ سندھ میں آئی جی،ڈی آئی جی سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران کاایک ساتھ چھٹی پرچلے جانا تشویشناک بات ہے، کیپٹن(ر)محمدصفدر کو پہلے گرفتار کیا گیا اور پھر چھوڑ بھی دیا گیا ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ انہیں پکڑا ہی نہ جاتا لیکن اس کے بعد محکمہ پولیس میںپیدا ہونے والا بحران باعث تشویش ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ ہر معاملے میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز کو ملوث نہ کیا جائے، ہمیں اپنی آرمی پر فخر ہے، سرحدوں پر آرمی کے جوانوں کی موجودگی اور ان کی قربانیوں کی وجہ سے ہی ہم محفوظ ہیں ورنہ بھارتی وزیراعظم مودی کی نیت خراب ہے،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو ملک اور بزنس کمیونٹی کی فکر ہے جس کا اظہار وہ ہم سے ہونے والی ملاقات میں کرچکے ہیں ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب کاٹی کے سابق چیئرمین اور معروف بلڈر فرحان الرحمان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے خالدتواب،فراز الرحمان، صدر کاٹی سلیم الزماں،چیئرمین آباد فیاض الیاس، زبیر چھایا،حاجی رفیق پردیسی،اشرف میا نے بھی خطاب کیا جبکہ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال،زبیرطفیل، گلزار فیروز،حنیف گوہر، شاہین الیاس سروانہ،شکیل ڈھینگڑا، مسعودنقی، جنید اشرف تالو،ذکی شریف،محمدایوب، جنید نقی، اختیار بیگ،یمنیٰ خان،نگہت اعوان،محمود احمدخان، سمیر میر شیخ،کمانڈرنقی،عارف شیخانی، محمد عمر قاسم، ماہین سلمان،فیصل ندیم، احمد چنائے، عامر اقبال، شیخ منظرعالم اور تجارت وتعمیرات انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود تھیں۔ایس ایم منیر نے کہا کہ انہوں نے کاٹی اور آباد میں نئے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہ نوجوانوں کی ٹیم بزنس کمیونٹی کی خدمت میں مصروف ہے۔