اسٹاک مارکیٹ : 579 پوائنٹس کی تیزی، 424کمپنیوں کا کاروبار ہوا

162

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 579.34 پوائنٹس کے اضافے سے41535پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچاجب کہ 67.45فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 95 ارب 38 کروڑ 6 لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت34.22فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے نتیجے میں تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے41611پوائنٹس کی کی بلند سطح کو چھو گیابعد ازاںپرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے انڈیکس 41600 کی حد برقرار نہ رکھ سکا لیکن تیزی کا رجحان غالب دیکھا گیا۔