دنیا میں کورونا سے 11 لاکھ 29 ہزار سے زائد اموات

181

واشنگٹن (آن لائن) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 10 لاکھ 42 ہزار 579 افراد متاثر اور 11 لاکھ 29 ہزار 591 ہلاک ہو چکے ہیں، کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 6 لاکھ 28 ہزار 417 ہو گئی ہے اور 92 لاکھ 84 ہزار 571 ایکٹیو کیسز ہیں۔ امریکا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے
ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ امریکا میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 26 ہزار 149 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 85 لاکھ 20 ہزار 307 تک پہنچ چکی ہے۔ بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 76 لاکھ 91 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کے لیے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔