یورپی یونین کے رکن ممالک زرعی اصلاحات سے متعلق پالیسی پر رضامند

103

لکسمبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کے وزرائے زراعت نے کئی برس سے جاری مذاکرات کے بعد مشترکہ زرعی پالیسی پر اتفاق کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق لکسمبرگ کے اجلاس میں طے ہونے والی پالیسی کا سب سے اہم پہلو ماحول دوست ہونا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت اربوں یورو کسانوں کی زرعی سرگرمیوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اجلاس کے بعد جرمن وزیر زراعت ژولیا کلو کنر کا کہناتھا کہ متفقہ اقدامات سے کسانوں کو اطمینان نصیب ہوگا اور یونین کی رکن ریاستوں تک غذائی اجناس کی فراہمی بلاتعطل جاری رہے گی۔