امریکا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں سے متعلق روسی پیشکش کا خیرمقدم

138

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے روسی پیش کش پر مثبت ردعمل دے دیا۔ اس سے قبل روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ماسکو حکومت جوہری اسلحہ کم کرنے کے معاہدے اسٹارٹ 3میں ایک سال کی توسیع اور جوہری وار ہیڈزکومنجمد کرنے کے لیے واشنگٹن کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کا جواب میں کہناتھا کہ واشنگٹن کریملن کی پیش کش کا خیرمقدم کرتا ہے۔