ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ 57 لاکھ 48 ہزار سے متجاوز

73

اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے جن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ 57 لاکھ 48 ہزار 753 تک پہنچ گئی جن میں 45 فیصد خواتین اور55 فیصد مرد ہیں‘ ملک میں مرد رائے دہندگان کی تعداد 6 کروڑ40 لاکھ80 ہزار419 جبکہ خواتین رائے دہندگان کی تعداد 5 کروڑ16 لاکھ68 ہزار334 ہے‘ سندھ میں رائے دہندگان کی تعداد 2 کروڑ 43 لاکھ51 ہزار681 ہے‘ خیبر پختونخوا میں ایک کروڑ 95 لاکھ 33 ہزار964 ہے‘ بلوچستان میں48 لاکھ ایک ہزار31 ہے‘ پنجاب اور اسلام آباد میں 6 کروڑ 70 لاکھ 61 ہزار 977 ہے۔