جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیرکے رہنما صغیر قمرکے بڑے بھائی انتقال کرگئے

197

اسلام آباد‘کھوئی رٹہ(صباح نیوز)معروف کالم نگار اورجماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیرکے رہنمامحمد صغیر قمرکے بڑے بھائی حاجی عبدالعزیز انتقال کرگئے۔انہیں بدھ کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے باعث اللہ کو پیارے ہوگئے،مرحوم کی عمر70 برس سے زاید تھی۔ان کی نماز جنازہ (آج) جمعرات دن ساڑھے 11 بجے رحمہ اسپتال کھوئی رٹہ(آزادکشمیر)کے احاطے میں ادا کی جائے گی۔