جعلی اکاؤنٹس : ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی

141

اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سماعت ملتوی کردی۔ گزشتہ روز سماعت کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیااورنیب کے پہلے گواہ عمران محمود خان کا بیان قلمبندکرنا شروع کیا گیا۔ شریک ملزمان کے وکلاء اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس ہونے کے باعث پیش نہ ہوسکے جس پر عدالت نے نیب کے گواہان علی رضا اور طارق مجید کوآئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 29اکتوبر تک ملتوی کردی۔