واپڈا کاسیلابی پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے روہتاس ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ

206

اسلام آباد(صباح نیوز) واپڈا نے سیلابی پانی کے مؤثر کنٹرول کے لیے پنجاب کے ضلع جہلم میں روہتاس ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، منصوبے سے 100میگاواٹ سستی پن بجلی بھی پیدا ہوگی۔ اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے کہا کہ روہتاس ڈیم سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ڈیم میں سیلابی پانی ذخیرہ ہوگا، اضافی زمین زیر کاشت آئے گی۔