شیریں جناح کالونی میں بس ٹرمینل کے قریب بم دھماکے کا مقدمہ درج

227

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیریں جناح کالونی میں بس ٹرمینل کے قریب منگل کو ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا،مقدمے میں انسداد دہشت گری کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کو شیریں جناح کالونی میں بس ٹرمینل کے قریب ہونے والے بم دھماکے کامقدمہ دہشت گردی اوراقدام قتل کی دفعہ کے تحت سی ٹی ڈی میں درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔مقدمہ سرکارکی مدعیت میں درج کیاگیاہے،بم دھماکے کے نتیجے میں بس کنڈیکٹرسمیت 6افرادزخمی ہوئے تھے جبکہ5بسوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا تھا۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔بم دھماکے کے بعدبی ڈی ایس کی مرتب کردہ رپورٹ کے تحت دھماکاآئی ای ڈی ڈیوائس کی مددسے کیاگیاجس میں ایک کلوبارودی مواد اور 200گرام سے زایدبال بیرنگ استعمال کیاگیا۔