دس برس میں کسی ہنر منددکوخلیجی ممالک نہیں بھیجاگیا،زلفی بخاری

99

اسلام آبا د ( آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز، نرسز، ٹیکنشن پر مشتمل221 میڈیکل پروفیشنلز آج جمعرات کو کویت روانہ ہوں گے۔ گزشتہ10برس میں کوئی بھی ہنر مندفردخلیجی ممالک نہیں بھیجاگیا،پاکستان 2035کے ویزن کے تحت باصلاحیت افراد کو کویت بھیجتا رہے گا۔ معاون خصوصی نے میڈیکل پروفیشنلز سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کویت میں پاکستان کے سفیر اور مزید پاکستانیوں کے لیے ملازمتوں کے حصول میں معاون ہونگے، کویت ایک ہزار سے زائدہیلتھ پروفیشنلز کو روزگار فراہمی کاخواہاں ہے۔ بعد ازاں معاون خصوصی کی کویت کے سفیر عبدالرحمن سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔کویتی سفیر کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں ہیلتھ کیئرپروفیشنلزدینے پرحکومت پاکستان کے شکرگزارہیں، پاکستانی ہنر مندافراد کو مکمل سہولتیں ملیں گی۔