ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈر پاکستان فلیٹ کی ذمے داری سنبھال لی

120

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے ڈاکیارڈ کراچی میں کمانڈر پاکستان فلیٹ کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھال لیں۔ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے 1989ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، ان کی اہم تعیناتی میں پاک بحریہ کے 3 ڈسٹرائرز کی کمانڈ ، کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی اور 18ویں اور 25 ویں ڈسٹرائرز اسکواڈرن کی کمانڈشامل ہیں۔ ریئر ایڈمرل نوید اشرف پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور نیول اسٹاف کالج امریکا کے گریجویٹ ہیں،برطانیہ سے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کورس بھی کیا ہے۔ انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا جاچکا۔ تبدیلی کمانڈ کی تقریب میں ریئر ایڈمرل نوید اشرف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان نیوی کے افسران ، سی پی اوز / سیلرز اور نیوی سویلین نے شرکت کی۔