ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا نواز شریف کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ

377

لندن (آن لائن) برطانیہ میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ ڈینیل بروس نے حکومت برطانیہ کرپشن کرنے والوں کو کسی قسم کا استثنا نہ دے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ ڈینیل بروس نے حکومت پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والے ملزمان کو برطانیہ میں استثنا نہیں ملنا چاہیے ، انہیں وطن واپس بھیجنا چاہیے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ کا کہنا تھا قانون کی بالادستی کے لیے برطانوی حکومت جمہوری ملک پاکستان سے تعاون کرے۔ برطانیہ میں غیر قانونی اثاثے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پہنچ سے دور نہیں ہونے چاہییں۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ نے مزید کہا انصاف کی فراہمی کے لیے برطانیہ کو ملک میں موجود غیر قانونی اثاثے ضبط اور واپس کرنے چاہیے، ایسانہ کیا گیا تو برطانیہ کو دنیا بھر میں کرپشن کی جنت کے طورپرجانا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان حکومت کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ برطانیہ کی شفافیت کے لیے خطرہ ہیں، ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کر کے ان کو ان کے ملک واپس بھیجا جائے۔