موٹروے سانحہ:متاثرہ خاتون نے ملزم عابد اور شفقت کو پہچان لیا

69

لاہور(نمائندہ جسارت)لاہورسیالکوٹ موٹروے سانحہ کی متاثرہ خاتون نے اپنے ساتھ زیادتی کرنے والے دونوں ملزمان کو پہچان لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان کی شناخت پریڈ بدھ کو کیمپ جیل میں کرائی گئی جہاں دونوں ملزمان عابد ملہی اور شفقت سمیت 12افراد کو شناخت پریڈ کے لیے پیش کیا گیا۔متاثرہ خاتون نے12 ملزمان میں موجود ملزم عابد ملہی اور ملزم شفقت کو دیکھتے ہی پہچان لیا اور اعتراف کیا کہ مذکورہ دونوں ملزمان اس سے زیادتی کے مرتکب پائے گئے تھے۔