ایم پی اے عابدہ راجا کا شوہر گرفتار‘ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

89

اسلام آباد (اے پی پی)ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان اور ایم پی اے عابدہ راجا کے شوہر چودھری خرم کے درمیان لڑائی کے کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم چودھری خرم کو گرفتار کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم چودھری خرم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ ادھراسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے معطل ایڈیشنل سیشن جج کے ساتھ جھگڑا کیس میں شریک ملزم بلال عباسی کی50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکرلی۔ بدھ کو سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ پولیس یونیفارم کی بڑی عزت ہے اس کو ختم نہ کریں۔چیف جسٹس نے پولیس حکام سے کہاکہ ریڈزون میں واقعہ ہوا اصل ملزم کو آپ نے تھانے سے ہی چھوڑ دیا تھا۔