لاہور:اسکالر شپ پر پابندی کیخلاف بلوچ طلبہ کا احتجاج

114

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب یونیورسٹی سمیت صوبے بھر کی سرکاری جامعات کی انتظامیہ کے رویے کے خلاف بلوچ طلبہ سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے ٹھوکر نیاز بیگ چوک پر احتجاج کرتے ہوئے محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ بلوچ طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ مختلف سرکاری جامعات کی جانب سے ان پر اسکالر شپ کے حوالے سے عاید کی گئی پابندی کے خلاف تھا ۔ بلوچ طلبہ ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری جامعات کی انتظامیہ بلوچ طلبہ میں مایوسی پھیلانے کا باعث بن رہی ہے انہیں جہالت کے اندھیروں میں دھکیلا جا رہا ہے۔ ملتان یونیورسٹی انتظامیہ نے بلوچ طلبہ کے داخلے بند کردیے ہیںاور اسکالر شپ پر عاید کی گئی ،پابندی سے بلوچ طلبہ کا تعلیم کا جاری رکھا مشکل ہو گیا ہے ، طلبہ نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔